ہالی ووڈ فلم جومانجی کا باکس آفس پر راج برقرار
لاس اینجلس (آئی این پی) ہالی ووڈ فلم جومانجی کا باکس آفس پر راج برقرار‘ گزشتہ ہفتے بھی پہلے نمبر پر رہی‘ جومان جی ویلکم ٹو دی جنگل ایک ارب25کروڑ کما کر پہلے نمبر پر رہی یہ فلم 1995 میں بننے والی فلم کا سیکوئیل ہے ۔ مجموعی طور پر فلم اپنی ریلیز کے بعد سے اب تک 39ارب روپے کماچکی ہے ۔ جبکہ باکس آفس پر سائنس فکشن ، سسپنس ،مسٹری ، تھرل اور ڈراما سے بھرپور ہالی وڈ کی نئی فلم میز رنر ایک ارب 12 کروڑ روپے کما کر دوسرے نمبر پر رہی۔ فلم کی کہانی ایک ایسے نوجوان کی ہے جسے اس کے خاندان سے الگ کر کے نامعلوم مقام پرمشکل ترین ٹاسک کی انجام دہی کیلئے چن لیا جاتا ہے۔