تھر ٗ غذائی قلت سے بچی جاں بحق، تعداد 66 ہو گئی
تھر (این این آئی)تھر میں بچوں کی اموات کا سلسلہ نہ رک سکا ٗ غذائی قلت کا شکار ایک اوربچی دم توڑ گئی ٗاس طرح رواں برس ہلاکتوں کی تعداد 66 ہوگئی۔ذرائع کے مطابق گزشتہ روزسول ہسپتال مٹھی میں زیر علاج چارسالہ بچی کویتا دم توڑ گئی ٗبڑھتی ہوئی بچوں کی اموات کے بعد انسانی حقوق کے رہنما انصار برنی ایڈوکیٹ نے سول ہسپتال مٹھی ٗاسلام کوٹ کا دورہ کیا اور زیر علاج بچوں کی عیادت کی۔اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ تھر کے بچے پاکستان کے بچے ہیں۔ وقت کے حکمرانوں کو تھر کے حالات پر سوچ بچار کرنا چاہیے اور ان مسائل کا دائمی حل نکالنا چاہیے۔