تحریکانصاف حکومت نے بلین ٹری سونامی منصوبے میں صرف 22 کروڑ 14 لاکھ درخت لگائے
پشاور(بیورورپورٹ)خیبرپختونخوامیںتحریک انصاف حکومت کے بلین ٹری سونامی منصوبے کے دوران صرف 22 کروڑ 14 لاکھ درخت لگائے گئے ہیںجبکہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے منصوبے کو اپنی کامیابی قرار دے کر ایک ارب سے زیادہ پودے لگانے کا دعویٰ کیا تھا، واضح رہے کہ خیبرپختونخوا حکومت نے کچھ عرصہ قبل بلین ٹری نامی منصوبہ شروع کیا جس کے تحت صوبے بھر میں ایک ارب پودے لگائے جانے تھے، اس منصوبے کو صوبائی حکومت اور خود عمران خان نے سب سے بڑا کامیاب منصوبہ قرار دیا اور اسی بنا پر ایک مشیر اشتیاق ارمڑ کو وزیر بھی بنایا گیا لیکن سرکاری دستاویز سے پتہ چلا ہے کہ یہ پودے ایک ارب نہیں بلکہ 22 کروڑ 14 لاکھ ہیں۔نجی نیوز چینل نے سرکاری دستاویزات کے حوالے سے لکھا ہے کہ مالاکنڈ ڈویژن میں 11 کروڑ 18 لاکھ 12 ہزا ر 225 جبکہ ڈیرہ اسماعیل خان ڈویژن میں ایک کروڑ 21 لاکھ 23 ہزار 958 پودے لگائے گئے ہیں۔اسی طرح ہزارہ ڈویژن میں 8 کروڑ، 27 لاکھ 69 ہزار 908 اور کوہاٹ ڈویژن میں 84 لاکھ 22 ہزار 861 جبکہ مردان ڈویژن میں 63 لاکھ 5 ہزار 133 پودے لگائے گئے۔دوسری جانب بلین ٹری منصوبے کے پراجیکٹ ڈائریکٹر 40 کروڑ پودے لگانے کا دعوی کررہے ہیں ان کا کہنا ہے کہ 24 کروڑ پودے حکومت نے لگائے جبکہ 16 کروڑ پودے لوگوں میں تقسیم کئے گئے۔ پراجیکٹ ڈائریکٹر کے مطابق بلین ٹری سونامی منصوبے کا باقی ماندہ 60 فیصد حصہ جنگلات کو محفوظ بناکر حاصل کیا گیا ہے۔