سی آئی اے اور پولیس کا چھاپہ‘ قصائی فرار‘ ملازم گرفتار‘ مردہ بھینس کا گوشت برآمد
کوٹ ادو(خبر نگار) دھوپ سڑی ہزارہ مائنر کے میونسپل کمیٹی کے کونسلر غلام مرتضیٰ چانڈیہ کی 7من سے زائد وزنی بھینس کئی روز سے بیمار تھی جو گزشتہ شب مر گئی ‘کونسلر غلام مرتضیٰ چانڈیہ نے صبح سویرے جب بھینس کو مردہ حالت میں پایا تو نزدیکی قصائی رفیق موچی سے رابطہ کیا اور اس کو بھینس دیکھائی قصائی نے مردہ بھینس کو 6ہزار روپے میں خرید لیا اور اس کو اپنے بھانے میں لاکر صاف کرکے اس سے 3من گوشت فروخت کردیا اور مزید3من گوشت ابھی تیار کررہا تھا کہ مخبرنے سی آئی اے سٹاف اور پولیس تھانہ کوٹ ادو کو اطلاع دی کہ علاقہ میں مردہ بھینس کا گوشت تیار کیا جا رہا ہے پولیس نے سی آئی اے سٹاف کے ہمراہ رفیق موچی قصائی کے بھانہ پر چھاپہ مارکر 3من مردہ بھینس کا گوشت قبضہ میں لے لیا اور اس کے ملازم بگو کو گرفتار کرلیا‘ قصائی دیوار پھلانگ کر موقع سے فرارہوگیا پولیس نے گوشت ویٹرنری ہسپتال کوٹ ادو پہنچایا ویٹرنری ڈاکٹر نے مردہ جانور گوشت اور مضر صحت گوشت کی تصدیق کردی قصائی اور مالک بھینس کونسلر غلام مرتضیٰ چانڈیہ کی پولیس سے ساز باز کی کوشش اور سیاسی دبائو بھی بڑھا دیا‘3من گوشت جو کہ غائب ہوا تھا شبہ ہے کہ وہ اس نے صبح کے ٹائم فروخت کردیاگیا ہے عوامی سماجی حلقوں اور شہریوں میں غم وغصہ کی لہر دوڑ گئی قصائی اور کونسلر کو گرفتار کرنے کی اپیل اور ملزمان کو قرار واقعی قانون کے مطابق سزا دینے کی بھی اپیل ۔