اسلام آباد:شہزاد ٹائون میں سکیورٹی فورسز کا مشترکہ آپریشن،4افراد گرفتار
اسلام آباد (آئی این پی) اسلام آباد کے علاقے شہزاد ٹائون میں سکیورٹی فورسز کے مشترکہ آپریشن کے نتیجے میں چار افراد کو گرفتار کرلیا گیا‘ آپریشن کے دوران دو بندوقیں‘ دو پستول اور گولیوں کے 121رائونڈز برآمد کرلئے گئے‘ ملزمان کو مزید تفتیش کے لئے تھانہ منتقل کردیا گیا۔ شہزاد ٹائون کے علاقوں میں مشترکہ سرچ آپریشن کیا۔ سکیورٹی فورسز نے چار ملزمان کو بھی حراست میں لے لیا۔ ملزمان کو تھانہ منتقل کرکے تفتیش شروع کردی۔