ایلیمنٹری کالج چونگی نمبر 6 میں دو پرنسپل تعینات ، عملہ پریشان
ملتان(نمائندہ نوائے وقت)گورنمنٹ ایلمینٹری کالج چونگی نمبر چھ ملتان میں دو پرنسپل تعینات ، بتایا گیاہے کہ پرنسپل احمد فاروق ملغانی اپنی ٹریننگ کیلئے گئے توان کی جگہ ایک اور ٹیچر پرویز اقبال کو چارج دے دیا گیا ٹریننگ کے اختتام پر احمد فاروق نے دوبارہ جوائن کرلیا مگر پرویز اقبال نے چارج نہ چھوڑا جس کی وجہ سے ایلیمنٹری کالج میں دو پرنسپل تعینات ہیں عملہ الجھن میں ہے کہ وہ کے احکامات کو پورا کرے ۔