مسروقہ گائے برآمد ، ملزم فرار کیری ڈبہ قبضہ میں لے لیا
سرائے سدھو(نامہ نگار)پولیس تھانہ سرائے سدھو نے باگڑ پل چیک پوسٹ پر ایک کیری ڈبہ کو روکنا چاہا تو ڈرائیور نے اسے بھگا لے جانے کی کوشش کی پولیس نے پیچھا کیا تو تھوڑی دور جاکر ملزمان کیری ڈبہ کو چھوڑ کر فرار ہوگئے پولیس نے کیری ڈبہ کو چیک کیا تو اس میں سے ایک گائے جس کی ٹانگیں بندھی ہوئی تھیں ملی پولیس نے کیری ڈبہ اور گائے کو تحویل میں لے لیا بعد ازاں معلوم ہوا کہ چوروں نے مذکورہ گائے کو تھانہ تلمبہ کی حدود سے چوری کیا اور منفرد انداز میں کیری ڈبہ کی سیٹیں نکال کر گائے کی ٹانگیں باندھ کر اسے کیری ڈبہ کے فرش پر لٹادیا تاکہ کوئی شک نہ کرے۔