ہائوسنگ اینڈ ٹائون پلاننگ میں کام کرنیوالے کارپوریشن ملازمین کی لسٹ طلب
ملتان (خبر نگار خصوصی) لوکل گورنمنٹ بورڈ پنجاب نے ہائوسنگ اینڈ ٹائون پلاننگ اتھارٹی میں کام کرنے والے میونسپل کارپوریشن ضلع کونسل کے ملازمین کی لسٹ طلب کر لی ہے۔ یہ لسٹ ایڈیشنل ڈیٹا کلیکشن منصوبہ کے تحت ملازمین کا پتہ چلانے کے لئے مانگی گئی ہے۔