جرائم اور منشیات کا خاتمہ اولین ترجیح ہے‘ ایس ایچ او فیضان قیوم
بوریوالا (نامہ نگار) تھانہ سٹی بوریوالا میں نئے تعینات ہونے والے ایس ایچ او فیضان قیوم نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تھانہ سٹی کے علاقہ سے جرائم اور منشیات کا خاتمہ اولین ترجیح ہے عظیم آباد سے طالب علم علی منظور کے اندھے قتل کو 24 گھنٹوں میں حل کرنا پولیس ٹیم ورک کا نتیجہ ہے جرائم پیشہ افراد سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔