پوری قوم کی ایک آوازکشمیر بنے گا پاکستان
شاہ جمال(نامہ نگار)کشمیر پاکستان کا حصہ ضرور بنے گا۔ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف ضلع مظفر گڑھ کے صدر نواب محمد احمد خان اور یوتھ ونگ ضلع مظفر گڑھ کے صدر مہر زین ترگڑ نے کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے سلسلہ میں منعقدہ اجلاس میں خطاب کے دوران کہی انہوں نے کہا کہ کشمیر کی آ زادی تک وہ کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور ان کی سیاسی اخلاقی اور سفارتی مدد جاری رکھیں گے اس موقع پر میاں حسن شیخ تھہیم،عمران قریشی،شاہ زیب بھٹہ،مہر شاہد جانگلہ،سمیت بیسیوں کارکنان موجود تھے۔