لیڈی ڈاکٹر نے حالت نازک ہونے پر 3 خواتین ہسپتال سے نکلوا دیں‘ ورثاء کا احتجاج
اڈاپل 14 )نامہ نگار( جہانیاں میں تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال میں ان ٹرینڈ ڈاکٹر اور میڈیکل سٹاف نے ڈلیوری کیس میںناکامی پر تشویش ناک حالت تشویش ناک حالت میں تین عورتوں کو لیبر روم اور ہسپتال سے باہر نکال دیا تینوں مریض نجی ہسپتال میں علاج کروانے پر مجبور بعد ازاں اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں کے حکم پر ہسپتال انتظامیہ نے ہسپتال کا مین گیٹ بند کر دیا ایمبولینس اور ایمر جنسی مریض کا داخلہ ممنوع کردیا ۔ متاثرین کا شدید احتجاج تفصیل کے مطابق محمد عامر ،محمد سلیم اور نذیر احمد نے بتایا کہ ہماری مریضہ شکیلہ بی بی ،اقرا ء بی بی اور ثوبیہ بی بی کو ڈلیوری کی کی وجہ سے لیبر روم میں رکھا گیا دوران کیس لیڈی ڈاکٹر اور میڈیکل سٹاف ان ٹرینڈ بھرتی کرنے کی وجہ سے دوران ڈلیوری مریضہ کی حالت بگڑ گئی ہم نے کہا کہ اگر آپ کو علاج کرنا نہیں آتا تو نشتر ملتان ریفر کردیں مگر ڈیوٹی پر موجود لیڈی ڈاکٹر نے ہم سے ایک فارم پر دستخط لیکر ہماری تینوں مریضوں کوانتہائی تشویش ناک حالت میں ہسپتال سے باہر نکال ہم نے بہت منتیں کیں مگر ہماری کسی نے کوئی نا سنی ہم نے نجی ہسپتال میں ڈلیوری آپریشن کروایا جبکہ سرکاری ہسپتال میں غلط علاج کی وجہ سے تاحال زچہ بچہ کی حالت خراب ہے۔ متاثرین نے شدید احتجاج کرتے ہو ئے لیڈی ڈاکٹر اورلیبر روم کے سٹاف کے نا روا سلوک کے خلاف شدید احتجاج کیا ہے بعد ازاں شہریوں اور مریضوں نے میڈیا کو بتایا کہ ہسپتال کا مین گیٹ ہسپتال کی انتظامیہ نے بند کردیا ہے گیٹ بند کرنے کی وجہ سے ایمرجنسی اور ایمبو لینس کے ذریعے لائے جانے والے مریضوں کا داخلہ بند کردیا گیا ہے صحافیوں کے مؤقف پر ایم ایس ڈاکٹر عمر غوری نے بتایا کہ ہسپتال کا مین گیٹ اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں کے حکم پر بند کیا گیا ہے اور ڈلیوری کیس میں غفلت برتنے پر سٹاف کے خلاف ایکشن لیا جائے گا۔