ہالینڈ نے ترکی سے سفیر واپس بلانے کا اعلان کر دیا‘ کشیدگی میں مزید اضافہ
دی ہیگ ،انقرہ(اے ایف پی) ہالینڈ اور ترکی کے سفارتی تعلقات کم ترین سطح پر آگئے۔ نیدر لینڈ نے ترکی سے سفیر واپس بلانے کا مطالبہ کیا ہے جبکہ انقرہ میں اپنے اتوائے کو بھیجنے سے انکار کر دیا۔ یاد رہے شہر روٹر ڈیم میں ایک ریلی میں 2 ترکی وزراء کو شرکت سے روک دیا گیا تھا۔ وزیر خارجہ ہلبے نے میڈیا کو بتایا ابھی اس حوالے سے کوئی مذاکرات شروع نہیں ہوئے ہیں۔ ترکی میں شام میں عفرین میں فوجی آپریشن کی مخالفت کرنے والے زیر حراست 8 ڈاکٹروں کو رہا کر دیا گیا۔ انہیں چند روز قبل حراست میں لیا گیا تھا۔ یہ واضح نہیں ہو سکا ان پر الزامات لگائے گئے ہیں یا نہیں۔