اقوام متحدہ کی قراردادوں پر سختی سے عمل پیرا ہیں: چین
بیجنگ(آئی این پی/ژنہوا )چین نے ہمیشہ اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کی پاس کردہ قراردادوں پر سختی سے عمل کیا ہے ، چین سلامتی کونسل کا مستقل رکن ہے اور وہ کبھی اس کی تضحیک نہیں چاہتا ،چین شمالی کوریا پر لگائی پابندیوں پر بھی سختی سے عمل پیرا ہے ۔چینی ریاستی ذرائع ابلاغ کے مطابق چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان کینگ شوانگ نے اپنی معمول کی پریس بریفنگ میں ایک صحافی کی جانب سے شمالی کوریا پر پابندیوں بارے سوال کے جواب میں کہا کہ چین نے ہمیشہ اقوام تحدہ کی سیکیورٹی کونسل کی جانب پاس کردہ قراردادوں پر سختی سے عمل کیا ہے اور اس طرح شمالی کوریا پر لگائی گئی پابندیوں پر عمل پیرا ہے ۔ کینگ نے کہا کہ اس خبر پر کہ چین کے کول پراجیکٹس کی وجہ سے شمالی کوریا کو آمدنی میں اضافہ ہوا ہے ابھی اس پر تفتیش کی جارہی ہے اس لئے میں اس پر ابھی کوئی تبصرہ نہیں کروں گا لیکن اتنا ضرور کہوں گا کہ چین نے اقوام متحدہ کی تمام قراردادوں کی حمایت کی اور ان پر سختی سے عمل درآمد بھی کیا ہے ۔ چین سلامتی کونسل کا مستقل رکن ہے اور وہ کبھی اس کی تضحیک نہیں چاہے گا۔