2017ء : دبئی انٹرنیشنل ائرپورٹ سے 8کروڑ‘ 82لاکھ 42ہزار 99مسافروں کی آمدورفت کا نیا ریکارڈ قائم
ابو ظہبی (صباح نیوز) دبئی کو ایک اور اعزاز حاصل ہو گیا ہے۔ دبئی انٹرنیشنل ائرپورٹ نے مسافروں کی آمدورفت کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔ دبئی ائرپورٹ آپریٹر کی سالانہ رپورٹ کے مطابق دبئی کے بین الااقوامی ائرپورٹ (1DXB) پر 2017 کے دوران تقریباً88.2ملین تقریبا 88,242,099 مسافروں کی آمدورفت ہوئی۔ جس کے بعد دبئی ائرپورٹ کو مسلسل چوتھے سال دنیا کے تمام ائر پورٹس میں اول نمبر رہنے کا اعزاز حاصل ہو گیا ہے۔ دبئی بین الااقوامی ائرپورٹ پر بھارتی شہریوں کی آمد ورفت سب سے زیادہ رہی۔