اسرائیلی وزیراعظم کا غرب ِ اردن میں قائم یہودی بستی قانونی قرار دینے کا اعلان
مقبوضہ بیت القدس (این این آئی) اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے کہا ہے کہ ان کی حکومت غرب ِ اردن میں قائم ایک دور دراز یہودی بستی کو قانونی قرار دے گی اور اس نے یہ فیصلہ اس بستی کے ایک یہودی آباد کار کے قتل کے ردعمل میں کیا ہے۔