اسرائیلی جیلوں میں قید 9 کم عمر لڑکیوں سمیت 63 فلسطینی خواتین بند ہیں: رپورٹ
غزہ (اے این این)اسرائیلی جیلوں میں قید وبند کی صعوبتیں اٹھانے والے فلسطینیوں کے حالات پر نظر رکھنے والے فلسطینی ادارے اسیران سٹڈی سینٹر کی طرف سے جاری کی گئی ایک تازہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی جیلوں میں قید خواتین کی تعداد 63 ہوگئی ہے۔ ان میں 9کم عمر لڑکیاں بھی شامل ہیں۔ اسیران میڈیا سنٹر کی جاری کردہ رپورٹ میں پابند سلاسل خواتین کیساتھ ہونے والی مجرمانہ بدسلوکیوں اور مظالم کے چونکا دینے والے انکشافات کئے گئے ہیں۔ ادھر فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی فوج نے ایک فلسطینی سکول کو مسمار کردیا۔ عینی شاہدین نے خبر رساں ادارے اناطولیہ کو بتایا کہ قابض فوج نے سول انتظامیہ کے ہمراہ مشرقی بیت المقدس میں ابو النوار سکول پر چھاپہ مارا۔ ساٹھ بچے کھلے آسمان تلے پڑھنے پر مجبور ہیں۔