ایچ ای سی کے نئے چیئرمین کی تعیناتی کیلئے سرچ کمیٹی قواعد و ضوابط کیخلاف تشکیل دیئے جانیکا انکشاف
اسلام آباد (چوہدری شاہد اجمل)ہائر ایجو یشن کمیشن (ایچ ای سی)کے نئے چیئر مین کی تعیناتی کے لئے سرچ کمیٹی سرکاری قواعد و ضوابط کی خلاف تشکیل دیئے جانے کا انکشاف ہواہے۔ ذرائع کے مطابق آئینی و قانونی طور پر ایم پی سکیل کی پوسٹ کے لئے کسی بھی ادارے کا پیرنٹ ادارہ ترجیحا سبکد وش ہونے والے سر براہ کی مجو زہ مدت ملازمت میں تو سیع کی سمری تیار کر کے وزیر اعظم پاکستان کو بھیجنے کا مجاز ہوتا ہے تاہم ہائر ایجوکیشن کمیشن کے نئے چیئرمین کی تعیناتی کے لئے موجودہ چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر مختار احمد کی مدت ملازمت میں تو سیع کی سمری وزرات تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت کی جانب سے وزیر اعظم کو نہیں بھجوائی گئی جس کے بعد گزشتہ ماہ ہی نئے چیئرمین کی تعیناتی کے لئے وزیر اعظم کی جانب سے سرچ کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق سرکاری قواعد کے مطابق اگرچہ متعلقہ ادارہ کے پیر نٹ ادارہ کی صوابدیدہے کہ وہ موجودہ سر پرست کی مدت ملازمت کی توسیع کی سمری تیار کر کے وزیر اعظم کو بھجواتے ہیں یا نہیں تاہم ترجیحا ایسا ہی دیکھا گیا ہے کہ سبکدوش ہونے والے ادارے کے سر براہ کی مدت ملازمت کی توسیع کی سمری وزیر اعظم کو بھجوائی جاتی ہے۔ ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ اگر موجودہ چیئرمین ایچ ای سی کی مدت ملازمت کی سمری وزیر اعظم کو نہیں بھجوائی گئی اور نئی تعیناتی کے لئے سرچ کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے تو اس کا مطلب یہی ہے کہ متعلقہ وزارت موجودہ چیئرمین ایچ ای سی کی کار کردگی پر اطمینان کا اظہار نہیں کر رہی۔ ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ اب جبکہ سرچ کمیٹی تشکیل پا گئی ہے تو طریقہ کار یہی ہے کہ نئے چیئرمین کی تعیناتی کے لئے سرچ کمیٹی کی جانب سے اشتہار شائع کیا جائے گا اور یوں امیدواران سے درخواستیں طلب کی جائیں گی، اس عمل میں اگر موجودہ چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر مختار احمد حصہ لینا چاہیں تو وہ ان کی صوابدید ہو گی، بعد ازاں سرچ کمیٹی تین امیدواروں کے نام منتخب کرکے وزیر اعظم جو بھجوائے گی اور وزیر اعظم کسی ایک امیدوار کا چنائو کریں گے۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ نئے چیئرمین ایچ ای سی کی تعیناتی بارے وزیر اعظم کی جانب سے سرچ کمیٹی تشکیل دی جا چکی ہے جو ڈاکٹر ثا نیہ نشتر، سید بابر علی، ڈاکٹر فیصل باری، شہناز وزیر علی، مر زا قمر بیگ اور سیکر ٹری وزارت تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت پر مشتمل ہے۔ وا ضح رہے کہ موجود چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر مختار احمد کی تین سالہ مدت ملازمت پندرہ اپریل دو ہزار اٹھارہ کو ختم ہو رہی ہے۔