بھارت مقبوضہ کشمیر میں دہشت گردی ختم ، غاصبانہ قبضہ ختم کرے
اسلام آباد (نیوزڈیسک)کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے ،جدوجہد آزادی میں پاکستان ویلفیئر پارٹی کشمیریوں کے ساتھ قدم بہ قدم سیاسی ،اخلاقی حمایت میں ان کے ساتھ ہے ،بھارت دنیاکا بڑا دہشت گرد ہے ،بھارت مقبوضہ کشمیر میں دہشت گردی ختم کرے اور غاصبانہ قبضہ ختم کرے ۔ان خیالات کا اظہار چیئرمین پاکستان ویلفیئر پارٹی محمد فاروق سلہریا ایڈووکیٹ ،حماد قریشی ،راجہ غلام اصغر ،زاہد شاہ ،چوہدری وقاص اور دیگر نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر پی ڈبلیوپی راہنمائوں نے کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کیا اور کہاکہ اقوام متحدہ کشمیریوں پر ہونے والے مظالم پر ایکشن لے اور کشمیریوں کو ان کا حق خودارادیت دلائے ۔انہوں نے کہاکہ بھارت بین الاقوامی دہشت گرد ہے لیکن یہو د وہنود اسی کے گن گاتے ہیں اور مسلمانوں پر ظلم و تشدد اپنا فرض سمجھتے ہیں ۔انشاء اللہ مسلمان جہاد کے ذریعے پوری دنیا پر جلد حکمرانی کریں گے اور یہود و ہنود تباہ و برباد ہوں گے ۔