مودی کی انتہا پسندی بھارت کے ٹکڑے ہونے کا سبب بنے گی: زواربہادر
لاہور (خصوصی نامہ نگار)ملک بھر میںیوم یکجہتی کشمیرکے سلسلہ میںجے یوپی لاہور کینٹ کے زیر اہتمام جامعہ المرکز الاسلامی میںکشمیری شہداء اور مجاہدین کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے کشمیر بنے گا پاکستان کے موضوع پرمنعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے جے یوپی کے صدر علامہ قاری محمد زوار بہادر نے کہا ہے کہ کشمیر کی آزادی سے ہی پاکستان کی تکمیل ہے ۔ مودی سرکار بھارت کے ٹکڑے ٹکڑے کردے گی جو پاکستان اور کشمیریوں کی دشمنی میں اندھی ہو چکی ہے۔