قاری سعید الرحمن کی خدمات سنہری حروف سے لکھی جائینگی: میاں اجمل قادری
لاہور(خصوصی نامہ نگار)دارالعلوم حنفیہ لبرٹی گلبرگ کے مہتمم مولاناحافظ شعیب الرحمن کو مولانا قاری سعیدالرحمن احمد کی جانشینی کی دستاربندی کی تقریب کا انعقاد کیاگیا۔عالمی انجمن خدام الدین کے امیر مولانا محمداجمل قادری نے علامہ شعیب الرحمن قاسمی کی جانشینی کی دستار بندی کی۔ علامہ شعیب الرحمن نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مولاناقاری سعیدالرحمن احمد کی خدمات کو ہمیشہ سنہری حروف میں لکھا جائے گا۔