مسلم لیگ ن عوامی و فلاحی کاموں پر یقین رکھتی ہے: مسعود احمد
جوئیانوالہ (نامہ نگار)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ضلعی رہنما و یو سی چیئرمین میاں مسعود احمد بودلہ نے کہا ہے کہ آئندہ الیکشن میں بھی عوام نیازی اینڈ کمپنی کا کو شکست فاش دیں گے۔ مسلم لیگ (ن) عوامی وفلاحی کاموں پر یقین رکھتی ہے۔شیخوپورہ سمیت پورے پنجاب میں ترقیاتی کام ہو رہے ہیں۔ لیگی حکومت میں جتنے منصوبے مکمل ہوئے ان کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔ مسلم لیگ (ن) نے الیکشن سے جو وعدے کئے وہ پورے ہو رہے ہیں اور آئندہ الیکشن میں بھی ترقی کا یہ سفر جاری وساری رہے گا۔