کھوکھلے نعرے لگانے والے ہمارے ترقیاتی کاموں کا مقابلہ نہیں کر سکتے: چودھری علی اصغر
شرقپور شریف (نامہ نگار ) مسلم لیگ ن کے صوبائی پارلیمانی سیکرٹری چوہدری علی اصغرمنڈا نے یوم یکجہتی کشمیر اور سڑکوں کی افتتاخ کرنے کے بعد بنگلہ سکھانوالہ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے اپنے حلقہ میں تعمیر وترقی کی سیاست کرکے عوام کی خدمت کررہے ہیں مخالفین صرف الیکشن لڑنے کی سیاست کرتے ہیں اور الیکشن میں شکست کھانے کے بعد غائب ہوجاتے ہیں سازشی عناصر کو عوام 2018 کے انتخابات میں جواب دینگے کھوکھلے نعرے لگانے والے مخالفین ہمارے ترقیاتی کاموں کا مقابلہ نہیں کرسکیں گے جھوٹ بولنے اور الزامات لگانے والوں کو بھی کٹہرے میں لانا چاہئے انہوں نے کہا کشمیر پاکستان کی شہ رگ اور برصغیر وہند کی تقسیم کا نامکمل ایجنڈا ہے مسلم لیگ ن نے ہر دور میں کشمیر کے مسئلے کو سفارتی وسائل کو بروئے کار لاکر دنیا بھر میں اجاگر کرکے عالمی طاقتوں کی توجہ بھارتی مظالم کی جانب مبذول کروائی ہم چاہتے ہیں کہ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قرار دادوں اور کشمیر ی عوام کی خواہشات کے مطابق جلد از جلد حل کیاجائے اس موقع پر چیرمین چوہدری عنصر علی، ملک علی عثمان شبرچیرمین حاجی شوکت ودیگر نے بھی خطاب کیا ۔