آپریشن ضرب عضب ردالفساد نے دہشتگردوں کی کمر توڑ دی: حسن فاروق
بدوملہی(نامہ نگار)آپریشن ضرب عضب اور آپریشن ردالفساد نے دہشت گردوں کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے ۔ جس طرح پاک فوج کے جوانوں میں اپنی جانوں پر کھیل کر دہشت گردی کو کچل دیا ہے ۔ اس کارنامے کو تاریخ کے اوراق میں سنہری حروف میں لکھا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار اہل حدیث یوتھ فورس بدوملہی کے سیکرٹری جنرل حسن فاروق سندھو نے اہل حدیث یوتھ فورس کے ایک اجلاس سے خطا ب کرتے ہوئے ۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح اہل کشمیر اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرکے کشمیر کا دفاع کر رہے ہیں اس سے ان کے حوصلے پست ہر گز نہیں ہوں گے ۔ دشمن جتنا مرضی ظلم کرلے بل آخر کشمیر آزاد ہوکر ہی رہے گا۔