عدلیہ پر تنقید کرنیوالوں کیخلاف کارروائی ہونی چاہئے: متصف علی سندھو
سانگلاہل(نمائندہ نوائے وقت) تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے نائب صدر چوہدری متصف علی سندھو نے کہا کہ عدلیہ پر تنقید کر نے والوں پر آرٹیکل 6کے تحت کاروائی ہونی چایئے ، یہ توہین عدالت نہیں بلکہ عدالتی ڈھانچے کو مسمار کر نے کی مہم ہے، دنیا میںعدالت پر سوالیہ نشان کھڑاکرنے کی کو شش کی جارہی ہے، جس ملک کی عدالت کے متعلق شکوک وشبہات پیدا ہو جائیں وہ ملک نقصان سے دوچار ہوتے ہیں،نوازشریف پوری عدالتی نظام ڈھا دینا چاہتے ہیں،وہ اپنے رابطہ دفتر میں صحافیوں سے خصوصی گفتگو کر رہے تھے،اس موقعہ پر سابق تحصیل صدر رانا عارف سلیم اور میاں قیصر ندیم بھی موجود تھے۔