پاکستانیوں کی اہل کشمیر سے قلبی اور جذباتی وابستگی ہے: پیر ثنا اللہ حسینی
راولپنڈی (نیوز ڈیسک) پاکستانیوں کی اہل کشمیر سے قلبی اور جذباتی وابستگی ہے پاکستان کشمیرکے بغیر مکمل ہی نہیں ہے پاکستان کا خوبصورت اور بامعنی نام میں ’’ک‘‘کشمیر سے لیا گیا، اب جب تک کشمیر کا خطہ آزادہوکر پاکستان کے ساتھ شامل نہیں ہوجاتا ، پاکستان تو خود ادھورا رہے گا ان خیالات کا مکی مسجد خیابان سرسید میں یکجہتی کشمیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سجادہ نشین پیرثناء اللہ حسینی اور ختم نبوت موومنٹ پاکستان کے صوبائی نائب صدر صاحبزادہ سمیع اللہ حسینی نے کیا۔ انہوں نے کہا ہے حقیت تو یہ ہے کہ برصغیر کی تقسیم کے فارمولے کے مطابق کشمیر کی ریاست کا الحاق پاکستان سے ہر لحاظ سے موزوں ہوتا، کیونکہ ریاست کشمیر کی اکثریت آبادی مسلمانوں پر مشتمل تھی مگر کشمیر کے مہاراجہ نے کشمیری عوام بالخصوص اکثریتی رائے کے برعکس کشمیر کا بھارت کے ساتھ الحاق کردیا، اُس دن سے لیکر آج تک ریاست جموں وکشمیر کی آزادی اور بھارت سے غلامی سے چھٹکارے کیلئے جدوجہد جاری ہے، ،مگر افسوس کہ وہ سورج ابھی طلوع نہیں ہوا جس کی ورشنی میں کشمیری اپنی آزادانہ رائے سے فیصلہ کر سکیںکہ کشمیری عوام بھارت کے ساتھ رہنا چاہتی ہے ، یا پھر پا کستان کے ساتھ ؟کشمیری عوام نے ہر حربہ اور طریقہ استعمال کرکے دیکھ لیا ، مگر بھارت ہمیشہ صرف اپنی شاطرانہ چالوں سے معصوم کشمیریوں کو بہلاتاآ رہاہے ۔ پیر ثناء اللہ حسینی اور صاحبزادہ سمیع اللہ حسینی کا کہنا تھا کہ بھارت کشمیری عوام کی آزادی کی تحریک کو کچلنے کی ناکام کوششوں میں مصروف ہے اور کشمیری عوام پربدترین مظالم ڈھا رہاہے،اور انسانی حقوق کی بدترین خلا ف ورزیوں کا مرتکب ہو رہاہے، لاکھوں کشمیریوںکو شہید ، ہزاروں بچوں کو یتیم کردیا گیاہے ، خواتین کی عزتوں کو پامال اور بوڑھے ،جوان ، بچوں کو عقوبت خانوں میں ظلم وتشد د کا نشانہ بنایا جارہاہے ،دوسری جانب اس پار ایل اوسی پربھی آئے روز بلااشتعال فائرنگ وگولہ باری کے ذریعے کشمیریوں کو نشانہ بنایاجاتاہے