کشمیر میں بھارتی درندوں کے مظالم انتہا کو پہنچ چکے ہیں،ندیم شیخ
راولپنڈی ( نیوزرپورٹر) راولپنڈی چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹریز کے صدر ندیم شیخ نے کہا ہے کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے ۔پو ری پاکستانی قوم اپنے کشمیری بھائیوں کے ہم (صفحہ6 بقیہ47) آوازہے۔عالمی اداروں کا فرض ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے بھارت کو مجبور کریں کہ وہ اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیریوں کی امنگوں کے سامنے سرجھکادے،بصورتِ دیگر جنوبی ایشیاء میں امن کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ ندیم شیخ نے کہا کہ کشمیر میں بھارتی درندوں کے مظالم انتہا کو پہنچ چکے ہیں مگر عالمی تنظیمیں اور حقوقِ انسانی کے ادارے خاموش تماشائی بنے بیٹھے ہیں اگر ان کے ضمیر جا گ رہے ہوتے تو آج مظلوم کشمیری عوام یوں بے حال اور دربدر نہ ہوتے امن عالم کے ڈھنڈورچی ادارے کشمیریوں پر مظالم سے چشم پوشی کرکے مجرمانہ خیانت کا مظاہرہ کررہے ہیں۔جب تک کشمیر کا مسئلہ حل نہیں ہوگا دنیا کی ایک چوتھائی آبادی ایٹمی جنگ کے دہانے پر کھڑی رہے گی۔ برہان وانی کی شہادت کے بعد جہاں کشمیریوں کی تحریک حریت نے نئی انگڑائی لی ہے وہا ںبھارتی مظالم بھی نئی بلندیوں کو چھو رہے ہیں ۔