قومی بچت کی کمپیوٹرائزیشن پروجیکٹ کے لئے 969ملین روپے مختص
اسلام آباد ( آن لائن) وزارت خزانہ نے قومی بچت کے سینٹرل ڈائریکٹریٹ کی آٹومیشن پروجیکٹ کے تیسرے مرحلے کو مکمل کرنے کے لئے 969.57 ملین روپے مختص کر دیے ہیں تاکہ اس منصوبے کو مکمل کیا جاسکے جس کی مدد سے اس ادارے کا تمام ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کرنے کے بعد تمام اعداد و شمار اور قومی بچت کے تما م اکاؤنٹس بھی آن لائن منسلک ہو جائیں گے۔ وزارت خزانہ کے ایک ترجمان نے اس منصوبے کی تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ اس اہم منصوبے پر کام پہلے ہی جاری ہے اور اب فنانس ڈویژن نے اس کے تیسرے مرحلے کے لئے 969.57 ملین روپے مختص کیے ہیں یہ منصوبہ اگلے دو سالوں میں مکمل ہو جائے گا. ۔اس پروجیکٹ کے مکمل ہونے کے بعد، قومی بچت کا تما م ریکارڈ اور تمام اعداد و شمار، اکاؤنٹس کی تفصیلات اور صارفین کی سرمایہ کاری کی تفصیلات کمپیوٹرائزڈ ہو جائیں گی۔ اس منصوبے کے مکمل ہونے کے بعد ز کوٰۃ ، ٹیکس اور اکا وٗنٹ ہولڈرز کے حسابات کمپیوٹرائز ہو جائیں گے اور آسانی سے ان حسابات کا ریکارڈ چیک کیا جا سکے گا۔ اس منصوبے کی مدد سے منافع کی شرح کا صحیح تعین ہو سکے گا اورا کاوئنٹ ہولڈرز کو منافع کی ادئیگی بر وقت ہو سکے گی اور اس کی اطلاع بھی بر وقت مل سکے گی۔ اور ہر ایک اپنے اکاؤنٹس کی تفصیلات کے حاصل کر سکے گا۔ اس منصوبے کو قومی بچت کے اعداد و شمار کا آسانی کے ساتھ بیک اپ رکھا جا سکے گا۔ جو اکثر اوقات کسی وجہ سے آگ لگنے یا کسی خرابی کی وجہ سے ضائع ہو جاتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ قومی بچت کے ترجمان کے مطابق، پہلے ہی اس کے اکاؤنٹ ہولڈرز اور سرمایہ کاروں کے لئے موبائل ایپلیکیشن متعارف کرائی جا چکی ہے جس کی مدد سے قومی بچت ڈیجیٹل دور میں داخل ہو چکا ہے۔ موبائل ایپلیکیشن کی وجہ سے قومی بچت کے ادارے نے اپنے سرمایہ کاروں کے لئے ایک ڈیجیٹل اپلیکیشن شروع کی ہے ۔ اس سے کوئی بھی اکاوئنٹ ہولرڈر اپنے اکاؤنٹس کی تازہ ترین اور اپ ڈیٹ تفصلات حاصل کر سکتا ہے۔