ادویات کے معیار کا چیک اینڈ بیلنس بڑھتی قیمتوں کا نوٹس لیاجائے :انجمن تاجران سٹی
فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) صدرانجمن تاجران سٹی فیصل آباد خواجہ شاہد رزاق سکا ،جنرل سیکرٹری چوہدری محمود عالم جٹ اور سینئر تاجر رہنمائوںحافظ محمد شفیق کاشف، مرزا طالب صدیق بیگ ، حافظ طاہر جمیل میاں ،مرزا مظہر صدیق بیگ ،میاں شاہد گوگی ،مرزا محمد شفیق مرزا اشرف مغل، شیخ وحید ببر ،حاجی شمشاد،شیخ سعید،چوہدری خادم ما ن ،رائو ہاشم علی ،عبدالقیوم انور، مظفر یوسف کھوکھر،یعقوب اعوان ،مرزا افضل مغل اورخواجہ عماد خالد سکانے کہا ہے کہ بڑھتی مہنگائی اور بیروز گاری سے جہاں عام آدمی کیلئے روز مرہ استعمال کی اشیائے ضروریہ خریدنا مشکل ہوتا جا رہا ہے وہاںعلاج معالجے کی بگڑتی ہوئی صورتحال اور مہنگی ادویات ان غریب عوام سے جینے کا حق بھی چھین رہی ہے۔ خواجہ شاہد رزاق سکا نے کہا ہے کہ عوام کو علاج معالجے کی سہولیات فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے جسے وہ بلا شک و شبہ پورا کر رہی ہے تاہم انہوں نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ادویات میں بے تحاشہ وبلا جوازاضافے کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیااور کہا کہ اس وقت پورے ملک میںقیمتوں کے تعین اور ادویات کے معیار کے حوالے سے کوئی چیک اینڈ بیلنس نہیں ہے۔ فیصل آباد کے بعض پرائیویٹ ہسپتالوں کی لوٹ مار پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے حکومت اور ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ نام نہاد مسیحائوں کی لوٹ مار کے خلاف کریک ڈائون شروع کیا جائے اور تمام پرائیویٹ ہسپتالوں میں پرائس کنٹرول لسٹ آویزاں کرنے کے احکامات جاری کئے جائیں۔