غذائی اجناس کی برآمدات میں 17 فیصد اضافہ
اسلام آباد (آن لائن)رواں مالی سال (2017-18ئ) کے ابتدائی چھ ماہ کے دوران غذائی اجناس کی قومی برآمدات میں 17 فیصد اضافہ ہوا۔قومی ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے مطابق رواں مالی سال جولائی تا دسمبر 2017 کے دوران غذائی اجناس کی برآمدات 1.93 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران برآمدات کا حجم 1.65 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال برآمدات میں 16.96 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔ دوسری جانب غذائی اجناس کی درآمدات 2.86 ارب ڈالر کے مقابلے میں 3.24 ارب ڈالر تک بڑھ گئیں۔ اقتصادی ماہرین نے کہا کہ غذائی اجناس کی برآمدات کے فروغ سے ادائیگیوں کے توازن کو بہتر بنایا جا سکتا ہے۔