چین میں ماں بیٹی کے علاج کیلئے اپنا دودھ بیچنے پر مجبور
بیجنگ (اے این این)چین میں ایک خاتون سڑک پراپنی بیمار بچی کے علاج کیلئے سڑک پر اپنا دودھ بیچنے پر مجبور ہوگئی ، تاکہ اپنی بیمار بچی کے علاج کے لیے پیسے جمع کر سکے۔ بچی کے علاج کیلئے کم از کم 11 ہزار 250 ڈالر کی ضرورت ہے۔میاوپی ویب سائٹ پر پیئر ویڈیو نے ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں ایک خاتون اور ان کا شوہر بتاتے ہیں کہ انھیں اپنے ایک بچے کے علاج کیلئے کم از کم 11 ہزار 250 ڈالر کی ضرورت ہے جو اس وقت انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں زیر علاج ہے۔اس ویڈیو کو 24 لاکھ مرتبہ دیکھا گیا ہے اور سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ویبو پر جاری ہونے کے بعد اس پر پانچ ہزار تبصرے کئے جا چکے ہیں۔