بھارت کی جانب سے کشمیری مسلمانوں کے قتل عام کےخلاف مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع
لاہو ( این این آئی) بھارت کی جانب سے کشمیری مسلمانوں کے قتل عام کے خلاف مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی گئی ۔ قرارداد مشترکہ طور پر اراکین پنجاب اسمبلی مخدوم سید مرتضی، قاضی احمد سعید اور خرم جہانگیر وٹو نے جمع کروائی جس میں کہا گیا ہے کہ 1947ءاڑھارئی لاکھ کشمیریوں کو شہید کیاگیا، حق خودارادیت کا مطالبہ کرنے والے2لاکھ سے زائد کشمیری 1947ءسے لیکر اب تک شہید اور 5لاکھ سے زائد کشمیریوں کو زخمی کیا گیا۔بھارت کشمیریوں آزادی کے مطالبے کی آواز دبانے میں ناکام ، بھارتی فوج نے ظلم وستم کے سابقہ تمام ریکارڈ توڑ دیئے ، خواتین کی بے حرمتی کے واقعات میں بے شمار اضافہ ہوا۔
قرارداد جمع