دہشت گردی کیخلاف قوم اور فوج سیسہ پلائی دیوار ہیں: آمنہ مریم
لاہور (پ ر) آمنہ مریم اور دائود سلیمان ایڈووکیٹس ہائیکورٹ نے کہا ہے کہ دہشت گرد پاکستانی قوم اور فوج کا حوصلہ پست نہیں کرسکتے۔ دہشت گردی کیخلاف پوری قوم سیسہ پلائی دیوار ہے اس ناسور کا خاتمہ کرکے رہیں گے۔ پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں لازوال قربانیاں دیں قوم انہیں رائیگاں نہیں جانے دے گی۔ پاک فوج ہر دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ پاکستان کی جانب اٹھنے والی میلی آنکھ پھوڑ دیں گے۔ بھارت ہماری امن پسندی کو کمزوری نہ سمجھے۔ ملک و قوم کیلئے ہر پاکستانی قربانی دینے کو تیار ہے۔ بھارت مقبوضہ کشمیر میں مظالم پر پردہ ڈالنے کیلئے آزاد خطے پر گولہ باری کررہا ہے۔ دہشت گردی کا سرپرست بھی بھارت ہے۔ پاکستان نے دنیا کے امن کی خاطر لاکھوں جانوں کے نذرانے دیئے۔ دنیا ہماری قربانیوں کو تسلیم کرے۔