عالمی برادری مسئلہ کشمیرپر خاموش تماشائی نہ بنے: میاں یاور زمان
لاہور(سپورٹس رپورٹر) صوبائی وزیر جنگلات، جنگلی حیات و ماہی پروری میاں یاور زمان نے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام اپنے کشمیر ی بھائیوں کی ہر سطح پر مدد جاری رکھیں گے اوروہ دن دور نہیں جب کشمیری بھائی آزادی کا سورج طلوع ہوتا دیکھیں گے - انہوںنے کہاکہ اقوام متحدہ کی قرار دادوںکے مطابق حق خودارادیت کشمیریوںکا حق ہے جو ان کو ملنا چاہیے۔ کشمیر یوں پر ہونے والے ظلم و بربریت کی کھلے الفاظ میںمذمت کرتے ہوتے کہا کہ ملک بھر کے عوام کشمیر یوں کے مؤقف کی ہر سطح پر حمایت جاری رکھیں گے۔ میاں یاور زمان نے کہا کہ کشمیریوں کی تحریک آزادی آخری مراحل میں ہے اور خاموش تماشائی کا کردار ادا کرنے والی عالمی برادری کو اپنا کردار ادا کرتے ہوئے اس دیرینہ مسئلہ کے مستقل حل کی جانب بڑھنا ہو گا۔