کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی مہذب اقوام عالم کے منہ پر طمانچہ ہے: شہزاد ورک
جنڈیالہ شیرخان(نامہ نگار )انجمن تاجران مدینہ مارکیٹ کے سینئر نائب صدر چودھری شہزاد علی ورک نے کہا ہے کہ ریاست پاکستان میں امن وامان قائم کرنے اور دشمنان پاکستان کیخلاف جدوجہد کو تیز کرنے کیلئے آپریشن ضرب عضب اور ردالفساد کو کامیاب بنانا ہوگا تو دوسری طرف نیشنل ایکشن پلان کی تمام شقوں پر عملدرآمد کو یقینی بناکر ہی اس ناسور کو ختم کیا جاسکتا ہے۔