پشاور جلسہ نے مخالفین کی نیندیں حرام کردی ہیں: چودھری عشرت بھلر
رائے ونڈ(نامہ نگار) چیف آرگنائزرمسلم لیگ ن یوتھ ونگ لاہورڈویژن چودھری عشرت بھلر نے کہا کہ پشاورجلسہ نے مخالفوں کی نیندیں حرام کر دی ہیں،ترقی و خوشحالی کے حق میں پشاور کی غیور عوام نے بتادیا ہے کہ صادق اور امیں کون ہے،عوام نے نااہلی کے فیصلہ کو مسترد کر کے نواز شریف کے ساتھ اظہار یکجہتی کردیا ہے ،عوام نے کے پی کے میں خیالی منصوبوں کو بھی رد کردیا ہے اور ن لیگ کا ساتھ دینے کا عہد کر لیا ہے ،مسلم لیگ ن کی حکومت عوامی توقعات کے مطابق سفارتی اور اخلاقی طورپر ہر سطح پر کشمیریوں کی حمائت جاری رکھے گی۔