کشمیر کیلئے امت کو متحد ہوکر کوشش کرنی چاہئے: علامہ نصیرقادری
فیروز والہ (نامہ نگار)شاہدرہ اور تحصیل فیروز والہ بھر میں یوم کشمیر کے سلسلہ میں ریلیاں نکالی گئی مساجد میں قرآن خوانی کی گئی اس سلسلہ میں تحریک ختم نبوت شاہدرہ کے زیر اہتمام مرکزی جامع مسجد لبیک یارسول اللہ کامران پارک شاہدرہ میں قرآن خوانی کی تقریب منعقد تھی کشمیر کے شہداء کیلئے خصوصی دعا کی گئی اور ان کی آزادی کیلئے عالمی سطح پر امت مسلمہ کو متحد ہو کر جدو جہد کرنی چاہئے بانی تحریک ختم نبوت الحاج صاحبزادہ پیر علامہ نصیر احمد قادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہمارے حکمران اور سیاست دان سال میں صرف ایک ماہ کشمیر کی آزادی کیلئے جدوجہد کریں تو مسئلہ کشمیر آج سے بہت عرصہ قبل ہی حل ہو جاتا۔