مقبو ضہ کشمیر میں کیمیا ئی اسلحے اور بلٹ گنز کی تحقیقات کروائی جائیں ، بلا ول
کراچی(اسٹاف رپورٹر) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹوزرداری نے مقبوضہ کشمیر میں کیمیائی اسلحے اور پیلٹ گنز کی تحقیقات کامطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ شہیدبھٹو اور شہید بی بی کی طرح کشمیر کاز کیلئے ہماراعزم اٹل ہے، پیپلزپارٹی کی تیسری نسل کشمیریوں کی اخلاقی وسفارتی حمایت جاری رکھے گی۔تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر مطالبہ کیا ہے کہ اقوام متحدہ کیمیائی اسلحہ،پیلٹ گنز کے استعمال کی تحقیقات کرے، بلاول بھٹو نے کہاکہ مودی کی کشمیر ایشو کو بالائے طاق رکھنے کی سازش ناکام بنائیں گے، کشمیرمیں انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں کواجاگرکرینگے، شہید بھٹو اور شہید بی بی کی طرح کشمیر کاز کیلئے ہمارا عزم اٹل ہے۔چیئرمین پی پی نے کہا کہ شہید بی بی نے خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے5 فروری کویوم کشمیر قراردیا۔
بلا ول