پاکستان کشمیریوں کی حمایت سے کبھی پیچھے نہیں ہٹے گا: عاصم چشتی
سانگلاہل(نمائندہ نوائے وقت)تحریک لبیک یا رسول اللہ کے زیر اہتمام میلاد چوک سے اظہار یکجہتی کشمیر ریلی نکالی گئی،جس کی قیادت تحصیل امیر مولانا محمد عاصم ندیم چشتی ،مفتی محمداظہار القیوم، چوہدری شاہد رفیق باجوہ ،رانا جماعت علی معصومی،چیئرمین یوتھ ونگ پیر اعجاز احمد مجددی، نائب امیرمولانا صفدر علی،ناظم مالیات ڈاکٹرعباس مجددی نے کی ، ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مولانا محمد عاصم ندین چشتی اور مفتی محمد اظہارالقیوم نے کہا کہ عالمی برادی فوری طور پر کشمیریوں کو ان حق خود ارادیت دلائے، عالمی برادری کو کشمیر میں بھارت کی بربریت کیوں نظر نہیں آتی،پاکستان ایک مضبوط ومستحکم ریاست ہے، جو ملک دشمن قوتوں کو بھرپور جواب دینا جانتا ہے،بھارت کسی غلط فہمی میں نہ رہے، کشمیریوں کو حق خود ارادیت دلانے کیلئے آخری حد تک جائیں گے، ٹرمپ مسلمانوں کو للکا ررہاہے، عالم اسلام کو متحد ہو کر اس کا مقابلہ کرناہوگا پاکستان کشمیریوں کی حمایت سے کبھی پیچھے نہیں ہٹے گا کشمیر ی شہداء کا خون رنگ لائے گا۔