مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر اقوام متحدہ کی خاموشی معنی خیز ہے: رانا احمد عتیق
شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت) چیئرمین ضلع کونسل شیخوپورہ انجینئررانا احمد عتیق انور نے کہا کہ بھارت نے کشمیر پر غاصبانہ قبضہ کر رکھا ہے کشمیریوں کی جدوجہد رنگ لانے کا وقت قریب آچکا ہے اب زیادہ دیر بھارت طاقت کے گھمنڈ میں نہتے کشمیریوں کی آواز اور جدوجہد آزادی کو نہیں دبا سکتا کشمیریو ں کی قربانیا رنگ لائینگی اور کشمیر بھارت کے غاصبانہ تسلط سے آزاد ہو گا پاکستان کشمیریوں کی حمایت جاری رکھے گا مقبوضہ وادی کشمیر میں بھارتی افواج کے مظالم پر اقوام متحدہ کی خاموشی معنی خیز ہے گزشتہ سات دہائیوں سے جس بہادری کے ساتھ نہتے کشمیری عوام بھارتی افواج کے مظالم برداشت کر رہے ہیں ہم انہیں جرات و بہادری پر داد دیتے ہیں جب تک کشمیر یوں کو حق خودارادیت نہیں مل جاتا پاکستان کسی صورت میں بھی ان کی حمایت سے دستبردار نہیں ہو گا۔