متحد ہوکر ملک کی تقدیر بدلی جاسکتی ہے: اکرم سرہندی
شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما و صدر الیکٹرونکس مارکیٹ لاہور روڈ حاجی محمد اکرم سرہندی نے کہا ہے کہ تمام طبقات ایک ہوجائیں اور مل کر کوشش کریں تو وہ وقت دورنہیں کہ ملک کی تقدیر بدل جائے گی۔ مجھے یقین ہے کہ مشکلات اور چیلنجز کے باوجود پاکستانی قوم عظیم قوم بنے گی۔ دہشت گردی اورتوانائی بحران کے خاتمے کیلئے بے مثال اقدامات نتیجہ خیز ثابت ہوئے ہیں۔