بھارت کو بالآخر کشمیر سے نکلنا پڑے گا: اکرام اللہ کاکڑ
لاہور (پ ر) مسلم لیگ ن کی پنجاب کی صوبائی کونسل کے ممبر اور سابق جنرل کونسلر یو سی 48 کے کونسلر اکرام اللہ خان کاڑ، شیخ آصف رفیق، عبدالحمید خان کاکڑ، پروفیسر سمیع اللہ خان کاکڑ، ظہیر اقبال چودھری، شیخ محمد عمان، تابندہ کاکڑ، شیخ مانی، قاضی ساجد محمود اور شیخ عادل نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ بھارت کو بالآخر کشمیریوں کو آزادی دینا پڑے گی۔ کیونکہ خطہ میں امن کیلئے دنیا نے اس کی اہمیت کو سمجھ لیا ہے جبر دھونس سے کشمیریوں کو مزید دبانا بھارت کیلئے اب مشکل ہے اور آزادی کیلئے کشمیری جو قربانیاں دے رہے ہیں وہ رنگ لائیں گی۔