عالمی برادری بھارت کو کشمیریوں کی نسل کشی سے روکے: مجیب الرحمن انقلابی
لاہور (خصوصی نامہ نگار)جمعیت علماء اسلام پاکستان (س) لاہور کے زیراہتمام مدرسہ قاسم العلوم شیرانوالہ گیٹ ’’کشمیر سیمینار‘‘ منعقد ہوا جس سے جمعیت علماء اسلام پاکستان (س) کے سرپرست اعلیٰ مولانا محمد اجمل قادری، مولاناسید فہیم الحسن تھانوی، مفتی احمد علی ثانی، سیف اللہ سیف اور مولانا عباس نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی برادی اور عالمی ضمیر بھارت کو کشمیریوں کے خون سے ہولی کھیلنے سے ر وکے،کشمیر کی آزادی کے لئے حکومت مذاکرات کے بجائے عملی اقدامات کرے۔