' امریکہ‘ یورپ سے بھی جلد آزادی کشمیر کی آوازیں بلند ہونگی: جاوید ہاشمی
ملتان (اسپیشل رپورٹر) سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ بھارت زیادہ دیر تک کشمیر پر اپنا غاصبانہ قبضہ برقرار نہیں رکھ سکے گا، کشمیریوں کی قربانیاں رنگ لا رہی ہیں کشمیر کی آزادی کو کوئی نہیں روک سکتا جلد امریکہ و یورپ سے بھی کشمیر کی آزادیکی آوازیں بلند ہونگی اپنے بیان میں جاوید ہاشمی نے کہا کہ کشمیر کی جدوجہد آزادی 1920ء سے شروع ہے کشمیر مسئلہ پر اقوام متحدہ نے ناانصافیاں کیں بھارت کشمیر جنگ کو مزید جاری رکھنے کی استعداد نہیں رکھتا بھارت کے دانشور کشمیر چھوڑنے کا کہہ رہے ہیں مسئلہ کشمیر میں اب لگتا ہے یو این او غیر فعال ہے پاکستان کی حکومت فوج و سیاسی و مذہبی جماعتیں اور قوم سب کشمیریوں کیساتھ کھڑے ہیں ملتان سے جاری کردہ اپنے بیان میں جاوید ہاشمی نے مزید کہا کہ کشمیر تقسیم ہند کا نامکمل ایجنڈا ہے پاکستانی حکومت اور عوام نے ہمیشہ مقبوضہ کشمیر میں ریاستی جبر و تشدد اور انسانی حقوق کی پامالی کیخلاف آواز اٹھائی ہے۔
جاوید ہاشمی