ممتاز پارلیمنٹرین رائو قیصر علی خان انتقال کرگئے، نماز جنازہ آج اوکاڑہ میں ہوگی
لاہور (خصوصی رپورٹر) ممتاز پارلیمنٹرین رائو قیصر علی خان طویل علالت کے بعد گزشتہ روز انتقال کرگئے۔ رائو قیصر علی خان مسلم لیگ ن کی ٹکٹ پر تین مرتبہ رکن قومی اسمبلی رہ چکے ہیں۔ ان کی نماز جنازہ آج منگل کو تین بجے سہ پہر مظہر ٹائون اوکاڑہ میں ادا کی جائے گی۔ مسلم لیگ ن کے رہنمائوں وفاقی وزیر پرویز ملک، صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر، وزیراعلیٰ کے مشیر خواجہ احمد حسان، میاں حمزہ شہباز کے پولیٹیکل سیکرٹری سید توصیف شاہ، وفاقی و صوبائی وزرائ، خواجہ سعد رفیق، زعیم حسین قادری، خواجہ سلمان رفیق، ملک اقبال چنڑ اور سینیٹر سعود مجید نے رائو قیصر علی خان کی وفات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کے اہل خانہ کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔
رائو قیصر/ انتقال