کشمیر بنے گا پاکستان دنیا بھر میں ریلیاں‘ مظاہرے‘ اقوام متحدہ کو یاداشت پیش انسانی ہاتھوں کی زنجیر....
مظفر آباد+ اسلام آباد+ برمنگھم+ برسلز+ لزبن (نیوز ایجنسیاں+ وقائع نگار خصوصی+ سپیشل رپورٹ+ نوائے وقت رپورٹ) پاکستان سمیت دنیا بھر میں یوم یکجہتی کشمیر منایا گیا، مقبوضہ کشمیر کی تحریک آزادی کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے صبح 10 بجے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی اور کوہالہ پل اور منگلا پل سمیت پاکستان اور آزاد کشمیر کو ملانے والے دوسرے راستوں پر انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنائی گئی، یہ دن منانے کا مقصد دنیا کو ایک واضح پیغام دینا ہے کہ پاکستانیوں اور کشمیریوں کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں اور ایک دن کشمیر بنے گا پاکستان، برمنگھم میں بھی انسانی ہاتھوں کی زنجیر بناکر کشمیریوں کی بھرپور حمایت کا اظہار کیا گیا، برسلز میں وزیراعظم کی رہائش گاہ اور امریکی سفارتخانے کے سامنے مرکزی شاہراہ پر سخت سردی کے باوجود مظاہرین نے بھارتی ظلم وتشدد کے خلاف احتجاج کیا۔ پرتگال میں بھی کشمیریوں سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔ آزاد کشمیر اور ملک بھر میں ریلیاں، عوامی اجتماعات، تقریبات اور سیمینار منعقد کیے گئے، جن میں مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج کے وحشیانہ مظالم، خواتین کی بے حرمتی، نوجوانوں کو لاپتہ کرکے مارے جانے جیسے افسوس ناک واقعات کو عالمی برادری کے سامنے اجاگر کیا گیا۔ دوسری جانب کشمیری ثقافت اور روایات کو فروغ دینے کے لیے ثقافتی پروگرام اور فیسٹیولز کا انعقاد بھی کیا گیا ۔یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں برطانیہ کے مختلف شہروں میں بھی جلسوں اور ریلیوں کا اہتمام کیا گیا۔ جرمنی کے دارالحکومت برلن میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ کشمیر پالیسی ہمارے سینوں میں محفوظ ہے¾ کشمیری تنہا نہیں ¾ اہل پاکستان اور کشمیریوں کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں ¾ہم ایک ہیں اور ایک رہیں گے ¾بھارت نے ہر حربہ آزما لیا ¾ کشمیر کا بچہ بچہ آزادی کی شمع لے کر آگے بڑھ رہا ہے ¾ کشمیر کے معاملے پر اکٹھے رہنا چاہیے ¾اگر ہم بٹے رہے تو نقصان ہوگا ¾متحد ہونے سے کشمیر کا معاملہ آگے بڑھے گا ¾ بنکرز کی تعمیر کےلئے حکومت پاکستان فنڈ فراہم کرےگی۔ مظفر آباد میں آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی اور کشمیر کونسل کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ آپ ایک ایسی غیور قوم کی نمائندگی کرتے ہیں جس نے بے پناہ قربانیاں دی ہیں ان کی لازوال قربانیاں ہم سب کیلئے باعث فخر ہیں ۔انہوں نے کہاکہ میں نے طویل عرصہ تک اپوزیشن کی سیاست کی ہے اور اپوزیشن کی سوچ سے واقفیت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سال 364دن سیاست کیلئے ہوسکتے ہیں لیکن 5فروری یوم یکجہتی کشمیر کے دن ہم سب کو اکٹھا ہونا چاہیئے ۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کی جدوجہد میں آپ اکیلئے نہیں بلکہ دو سو سات ملین پاکستانی بھی آپ کے شانہ بشانہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں سیاسی اختلافات موجود ہیں لیکن مسئلہ کشمیر پر سب اکھٹے ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ کشمیر پالیسی ہمارے سینوں میں محفوظ ہے اور اس کیلئے کسی تحریر کی ضرورت نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ محمد نواز شریف میرے قائد ہیں اور وہ بھی کشمیری ہیں ۔ ان کے عمل اور سوچ میں کشمیر کے حوالے سے کبھی کمی نہیں آئی۔ انہوں نے کہا کہ لائن آف کنٹرول پر آج بھی ہمارے بھائی بہنیں اور مسلح افواج کے جوان قربانیاں دے رہے ہیں جبکہ بھارتی مقبوضہ کشمیر میں ہمارے بہن بھائی جدوجہد آزادی کی پرامن تحریک کیلئے قربانیاں دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کی آزادی کیلئے جاری کوششوں میں کمی نہیں آئے گی ¾ ہم اکٹھے رہے تو مضبوط رہیں گے ۔ تنازعہ کشمیر کو ہر فورم پر اجاگر کرتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے کشمیر کا بجٹ دوگنا کیا ہے جبکہ مانسہرہ سے مظفر آباد تک سڑک کے منصوبے کو سی پیک میں شامل کیا گیا ہے۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پاکستان کی افواج نے دہشتگردی کے خلاف عالمی تاریخ کی سب سے بڑی جنگ لڑی ہے اور اس میں فتح حاصل کی ہے جبکہ دنیا کے کئی ترقی یافتہ ممالک اس میں ناکام ہوئے ہیں۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے دورہ مظفرآباد کے موقع پر آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کی عمارت کاسنگ بنیاد اور مظفرآباد تا پیر چناسی سڑک کا افتتاح کر دیا ۔ قانون ساز اسمبلی کی عمارت 2211.569ملین روپے سے وزارت امور کشمیر کے زیر اہتمام تعمیر کی جائے گی۔ قومی اسمبلی کی خصوصی کشمیر کمیٹی نے مسئلہ کشمیر کے حل اور مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی جارحیت اور مظالم کےخلاف اقوام متحدہ کو یادداشت پیش کردی جس میں کہا مطالبہ کہا گیاہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان اس تنازعے کی وجہ سے جنوبی ایشیا کے امن کو بھی خطرہ ہے ¾ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم پر عالمی برادری کی خاموشی سوالیہ نشان ہے ¾206نوجوان کی دونوں میں سے ایک آنکھ ¾ 273نوجوانوں کی دونوں آنکھیں ضائع ہوچکی ہیں ¾ فی الفور فیکٹ فائنڈنگ مشن مقبوضہ کشمیر میں بھیجا جائے۔ ارکان کشمیر کمیٹی ملک شاکر بشیرا عوان اور عبدالوسیم نے چیئرمین کشمیر کمیٹی مولانا فضل الرحمن کی طرف سے یادداشت پیش کی۔ صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ سرزمین کشمیر سے ابھرنے والی خالصتا مقامی تحریک کو بدنام کرنے کے لیے بھارت ہمیشہ سے اوچھے ہتھکنڈے اختیار کرتا آیا ہے۔ تازہ اطلاعات کے مطابق اب دنیا کے مختلف حصوں میں سرگرم بدنام عسکریت پسندوں کو مقبوضہ کشمیر میں متحرک کرنے کی مذموم کوششیں جاری ہیں تاکہ حقیقی تحریک آزادی کو سبوتاژ کیا جا سکے۔ یہ منصوبہ نہایت خطرناک ہے جس کے نتائج تباہ کن ہوں گے۔ صدر مملکت نے یہ بات ایوان صدر میں یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر دفاع انجینئر خرم دستگیر خان، صدر آزاد جموں و کشمیر سردار محمد مسعود خان، ،مولانا فضل الرحمان، چیئرمین پارلیمانی کشمیر کمیٹی، رکن قومی اسمبلی شفقت محمود،سینیٹر رحمن ملک، کنونیئر آل پارٹیز حریت کانفرنس غلام محمد صفی اورچیئرپرسن امن و ثقافت کمیٹی حریت کانفرنس مشال ملک نے بھی خطاب کیا ۔صدرمملکت نے کہا کہ کشمیری ہمارے ہیں اور پاکستان کشمیریوں کا ہے ہم میں کوئی فرق نہیں، ایک تھے، ایک ہیں اور ہمیشہ ایک رہیں گے۔ پاکستانی قوم اور اس کی حکومت مقصدکے حصول تک کشمیری عوام کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گی۔ مقبوضہ کشمیر میں عام شہریوں کی شہادتوں کیخلاف احتجاج جاری ہے اور فورسز کے ساتھ جھڑپوں میں متعدد افراد زخمی، 4گرفتار، پلوامہ اور کپواڑہ میں مجاہدین کےخلاف آپریشن کے نام پر کریک ڈاو¿ن ،گھر گھر تلاشی کے دوران بھارتی اہلکاروں کا اہل خانہ پر تشدد،مختلف علاقوں میں مظاہرے اور ریلیاں، بھارتی فورسز پر پتھراو¿، جوابی کارروائی میں آنسو گیس، لاٹھی چارج اور پیلٹ گنوں کا بے دریغ استعمال،کاروباری مراکز، تجارتی ادارے بند، انٹر نیٹ، موبائل اور ریل سروس بدستور معطل۔ اس دوران لوگوں نے مختلف علاقوں میں احتجاجی ریلیاں نکالیں اور مظاہرے کئے اور مشتعل مظاہرین نے بھارتی فورسز پر پتھراو¿ کیا۔ مقبوضہ کشمیرکے ضلع کولگام کے گاﺅں ہاوورہ مش پورہ میں مظاہرین پر بھارتی فوجیوں کی فائرنگ سے ایک خاتون سمیت متعدد کشمیری زخمی ہو گئے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق علاقے میں نوجوانوں نے سڑکوں پر نکل کر بھارت مخالف مظاہرے کئے جن پر بھارتی فوجیوں نے فائرنگ شروع کر دی جس سے متعدد نوجوان زخمی ہو گئے ۔ زخمی ہونیوالی خاتون اور ایک نوجوان عارف احمدلون کو ہسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ نوجوان کے منہ میں گولی لگی ہے ۔ فوجیوںنے متعدد گھروں میں لوٹ مار کی اور لوگوں کو ہراساں کیا۔
یوم یکجہتی کشمیر