نوکنڈی: سکیورٹی فورسز سے فائرنگ کے تبادلہ میں 2سمگلر ہلاک‘ تیسرا زخمی حالت میں گرفتار‘ دیگر فرار
کوئٹہ(آن لائن)بلوچستان کے علاقے نوکنڈی میں سکیورٹی فورسز اور سمگلر ز کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں2 سمگلرز ہلاک‘ ایک کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا، اطلاعات کے مطابق نوکنڈی کے علاقے سیاہ ریگ میں ایف سی اہلکاروں اورسمگلرزمیں فائرنگ کے تبادلے میں 2 مسلح سمگلر ہلاک،ایک زخمی حالت میں گرفتارکر لیا گیا فرارہونے سے پہلے اسمگلروں نے منشیات سے بھری گاڑی کو آگ لگادی فائرنگ کے تبادلے کے بعد ہلاک ملزمان کے چند ساتھی فرار ہوگئے۔