تھانہ شاہ شمس کے علاقہ ایک ماہ کے دوران علاقہ میں 10 سے زائد وارداتوں میں شہریوں سے جمع پونجی لوٹ لی گئی
ملتان (کرائم رپورٹر) تھانہ شاہ شمس کے علاقہ گلزیب کالونی میںڈکیت‘ چور سرگرم‘ شہری غیر محفوظ ہو کر رہ گئے ہیں ایک ماہ کے دوران علاقہ میں 10 سے زائد وارداتوں میں شہریوں سے جمع پونجی لوٹ لی گئی پولیس ملزمان کو ٹریس کرنے میں ناکام ہو گئی شہری پولیس کے خلاف سراپا احتجاج ہیں تفصیل کے مطابق تھانہ شاہ شمس کے علاقہ گلزیب کالونی میں جرائم پیشہ عناصر نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں اور روزگار کے سلسلے میں آنے جانے والے دکانداروں و دیگر علاقہ مکینوں کو سرعام لوٹ لیا جاتا ہے ذرائع کے مطابق گزشتہ ایک ماہ کے دوران گلزیب کالونی میں 10 شہریوں سے لوٹ مار کی گئی ہوٹل مالک رمضان سے 35 ہزارروپے نقدی لوٹ لی گئی اور مسلح ملزمان نے رمضان کو پسٹل کے بٹ مار کر زخمی بھی کیا اسی طرح ندیم میڈیکل سٹور سے ہزاروں روپے لوٹ لئے گئے دکاندار مشتاق ‘ منڈی جانے والے یامین‘ بسکٹ فیکٹری کے ملازم امجد اور عرفان سمیت 10 افراد سے نقدی و موبائل فون چھین لئے گئے جبکہ خواتین سے پرس چھیننے کے واقعات میں بھی اضافہ ہو رہا ہے مگر پولیس و ڈولفن فورس ملزمان کے خلاف کارروائی میں ناکام ہو چکی ہے اس حوالے سے علاقہ مکینوں وائس چیئرمین یونین کونسل نمبر47 امجد بھٹی‘ چوہدری نذیر احمد‘ چوہدری مختار احمد‘ ایاز بھٹی‘ حاجی سجاد‘ راشد ‘ سلیم‘ رانا عرفان اللہ‘ راجہ عبدالستار‘ عمران و دیگر نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ چند قدم کے فاصلے پر تھانہ موجود ہونے کے باوجود وارداتوں میں اضافہ ہو رہا ہے مگر پولیس شاہ شمس ٹس سے مس نہیں ہو رہی انہوں نے آر پی او و سی پی او ملتان سے نوٹس لینے اور گلزیب کالونی میں رات باقاعدہ گشت شروع کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔
گلزیب کالونی