پاکستان اور سعودی عرب کی چوتھی مشترکہ بحری مشقیں شروع ہوگئیں
اسلام آباد (اسٹاف رپورٹر) پاک بحریہ اور سعودی بحریہ کے اسپیشل سروسز گروپ سے تعلق رکھنے والے دستوں کی چوتھی مشترکہ مشقیں گزشتہ روز شروع ہوگئیں۔ بحریہ کے مطابق ان مشقوں کا مقصد دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں کی مہارتوں کو بڑھانا اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا تبادلہ کرنا ہے۔یہ مشقیں بندرگاہ اور سمندر کے دو مراحل پر مشتمل ہونگی۔ مشترکہ مشقوںسے دونوں ملکوں کی بحری افواج کی اسپیشل آپریشن فورسز کی صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا۔ مشترکہ مشقیں 16 فروری تک جاری رہیں گی۔
مشترکہ مشقیں