ورلڈکپ کوالیفائر‘ بابر حیات ہانگ کانگ کرکٹ ٹیم کے کپتان مقرر
ملتان (سپورٹس ڈیسک) بابر حیات اگلے ماہ زمبابوے میں شیڈول ورلڈ کپ کوالیفائر میں ہانگ کانگ کرکٹ ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ بلے باز مارک چپ مین کو ڈراپ کر دیا گیا ہے۔ چپ مین نے نیوزی لینڈ کے ڈومیسٹک ٹورنامنٹ میں مصروفیت کے باعث عدم دستیابی ظاہر کی ہے وہ اس ایونٹ میں آک لینڈ کی نمائندگی کریں گے۔ انشی راتھ کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ سکواڈ بابر حیات (کپتان) انشی راتھ (نائب کپتان)‘ نزاکت خان‘ سکاٹ میک کیچنی‘ سیمن دیپ سنگھ‘ احسن علی عباسی‘ احسان خان‘ اعزاز خان‘ تنویر افضل‘ احسن نواز‘ ندیم احمد‘ کرسٹوفر کارٹر‘ شاہد واصف اور وقاص برکت پر مشتمل ہے۔
بابر حیات