وقت بتا دے گا دھرتی پر بوجھ کون ہے ‘ علی اکبر گجر
کراچی (اسٹاف رپورٹر) مسلم لیگ(ن) سندھ کے نائب صدر علی اکبر گجر نے کہا ہے کہ تاریخ ثابت کرے گی کو دھرتی پر بوجھ کون ہے اور دھرتی سے محبت کرنے والا کون ہے؟ ماضی کی طرح آئندہ بھی دھرتی سے محبت کرنے والے میاں محمد نواز شریف ہی پاک وطن کو سنوارنے اور سنبھالنے کا فریضہ سرانجام دیں گے۔۔ اللہ کی مخلوق نے تین بار بھرپور اعتماد کا اظہار کر کے میاں محمد نواز شریف کی دھرتی کے ساتھ وابستگی پر مہر تصدیق ثبت کی ہے مخالفین چوتھی بار کے لئے بھی تیار رہیں۔ اقتدار کے لئے بے تاب قوتوں نے قوم کو تباہی کے سوا کچھ نہیں دیاجبکہ مسلم لیگ(ن) نے دن رات ملک کی تعمیر کے لئے وقف کئے علی اکبر گجر نے کہا اللہ کی مخلوق کے اعتماد پر پورا اترنے والے ہمارے قائد میاں محمد نواز شریف دھرتی سے محبت کرنے والوں میں شامل ہیں۔ دھرتی سے محبت کرنے والوں نے ہی ملکی دفاع کو ایٹمی قوت بنایا ، دھرتی کے چاہنے والوں نے ہی ملک بھر میں موٹر ویز، ہائی ویز اور شاہراہوں کے جال بچھائے، دھرتی سے محبت کرنے والوں نے ہی دھرتی پر بسنے والوں کی خدمت کی سیاست کو فروغ دیا ۔ سیاسی مخالفین پاک دھرتی کی تاریخ سے ناواقف ہیں ۔